اشتہارات

نور نظر نیوز آپ کے کاروبار کی تشہیر کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔ نور نظر نیوز نے پہلی بار نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک ایسے آن لائن اخباراور ٹی وی چینل کا اجراء کیا جِسے پوری دنیا میں رہنے والے کروڑوں پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز اور ویب سائٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں اور اس ٹی وی چینل کی نشریات کے لیے دنیا کے بہترین انٹر نیٹ نشریاتی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ای پیپر کا بھی اجراء کیا گیا ہے جو ناصرف لائیو ٹی وی کی نشریات کا حامل ہے بلکہ خبروں کے منفرد انداز کی وجہ سے پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد ای اخبار مانا جاتا ہے جو ملکِ پاکستان کا سر سبز و شاداب چہرہ دنیا پر عیاں کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ 

آپ دنیا کے کسی بھی ملک کے قارعین کے لیے نہ صرف لائیو ٹی وی چینل بلکہ اخبار پر بھی اشتہار شائع کروا کر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پراڈکٹ کی تشہیر کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور اشتہارات کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کیجئیے۔

تخلیقی خدمات(Creative Services)
کسی بھی میڈیا ہاؤس کے لیے اُسکا تخلیقی شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اِس شعبہ کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نور نظر نیوز نے تعلیم یافتہ، انتہائی قابلِ اور تجربہ کار نوجوانوں کو موقع فراہم کیا تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ نور نظر نیوز کے پاس کیمرہ ، گرافکس، اینیمیشن اور ٹیکنیشنز کی بہترین ٹیم موجود ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کے معیار کے مطابق پروڈکشنز کو یقینی بنانے کے لیے نور نظر نیوز نے تجربہ کار سینئر ڈایریکٹرز، پروڈیوسر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ الحمد اللہ نور نظر نیوز نے ایک جدید ایڈورٹائزنگ طرز کو ڈیزائن کیا جو کسی بھی پرنٹ، الیکٹرانک اور آؤٹ ڈور اشتہاری مہم سے زیادہ مستند اور سود مند ثابت ہورہا ہے اور یہ جدید اور انوکھا ایڈورٹائزنگ طرزبھی نور نظر تخلیقی شعبہ کی مرہون منت ہے۔ ابتدائی مراحل میں نور نظر نیوز مندرجہ ذیل تخلیقی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

پیکج (Package)
اس طرز کی پروڈکشن میں آپکے ادارے کو وزٹ کیا جائے گا جہاں ویڈیو شوٹ کے ذریعے آپکے ادارہ کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا، جس میں ادارے کے سربراہ سمیت وہاں پر موجود کارکنان سے آپکی پراڈکٹ/ سروسز کے بارے میں رائے لی جائے گی، آپکے ادارے کی پراڈکٹ / خدمات کو حاصل کرنے والے کنزیومرز سے اُنکی مثبت رائے کو بھی پیکج کا حصہ بنایا جائے گا۔

کوریج (Coverage)
اِس نوعیت کی پروڈکشن میں نور نظر نیوز کی کوریج ٹیم آپکے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی اور تمام پروگرام کو باقاعدہ ویڈیو شوٹ کرے گی اور اِسکو وائس اوور کے ذریعے ایک رپورٹ کی شکل میں ڈھال دیا جائے گا جس سے اس پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

انٹرویو (Interview)
کسی ادارے یا شخصیت کو تفصیلی جاننے کے لیے انٹرویو کو ایک اہم ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرز کی پروڈکشن میں نور نظر نیوز آپکا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کرے گا جس میں آپ اپنے ادارے کی پروموشن کے حوالے سے اس کے مثبت پہلوؤں کو تفصیل سے اجاگر کر سکتے ہیں۔

تصویری اشتہار (Static Graphic)
مندرجہ بالا ویڈیو پروڈکشن کے علاوہ اگر آپ فوری طور پر اشتہاری مہم چلانا چاہتے ہیں تو ایک تصویری اشتہاری مہم چلائی جاتی ہے۔ جس میں آپ کے پراڈکٹس یا سروسز کے متعلق ضروری معلومات کو گرافیکلی تصویری شکل میں ڈیزائن کیا جاتا ہے۔

نرخ نامہ (Tariffs) 

advertisement-page-005

نوٹ:۔ (کارپوریٹ ڈیلز کی صورت میں نور نظر نیوز اور نور نظر نیوز ای پیپر پر اشتہارات فری چلائے جائیں گے نیز Creative Services میں سے کوئی سا ایک پیکج بھی فری تیار کیا جائے گا)