سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 17.69 پوائنٹس کی مندی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد معمولی مندی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 17.96 پوائنٹس گر گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس کا اختتام 314.69 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا تھا جسکے بعد انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 34052.61 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

جبکہ پہلے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں 298.97 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جسکے بعد انڈیکس 33737.92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ انویسٹرز کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا تھا۔

رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز معمولی تیزی سے ہوا، تاہم اگلے آدھے گھنٹے کے بعد مارکیٹ میں مندی کی واپسی ہوئی جس کے باعث دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس 76 پوائنٹس گر گیا تھا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے محتاط انداز اپنایا گیا، دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا کیا کیا۔

پورے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس کا اختتام 17.96 پوائنٹس کی مندی پر ہوا جس کے بعد انڈیکس 34034.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.05 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 56 لاکھ 77 ہزار 126 شیئرز کا لین دین ہوا، جس میں زیادہ تر سرمایہ کاروں نے شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں