حکومتی دعوؤں کے برعکس آئندہ سال پاکستانی معاشی ترقی ایک فیصد رہے گی: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس آئندہ سال پاکستانی معاشی ترقی ایک فیصد رہے گی ۔ کورونا سے عالمی معاشی بحران توقعات سے زیادہ سنگین ہوگا۔ بھارتی شرح نمو پاکستانی شرح نمو سے بھی زیادہ گرے گی۔ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال پاکستان کی معاشی ترقی محض ایک فیصد رہنے کا امکان ہے، آئندہ بجٹ میں کورونا سے پہلے شرح نمو ایک فی صد رہنے کاامکان تھا۔ حکومتی اندازوں کے برعکس عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی شرح نمو 2018ء میں 5.5 فیصد تھی، معاشی شرح نمو 2019 میں 1.9 فیصد رہی جبکہ رواں اور آئندہ سال معاشی شرح نمو منفی میں رہے گی، امسال پاکستان کی گروتھ منفی 0.4 فیصد رہے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 2.1 فیصد مقرر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کورونا سے عالمی معاشی بحران توقعات سے زیادہ سنگین ہوگا۔ عالمی معیشت کو جنوری تامارچ 2021 میں مزید مالی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں وباء پھر پھیلنے کا خدشہ ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے اس سال بھارتی معاشی شرح نمو منفی 4.5 فی صد رہنے کا امکان تھا۔ آئندہ مالی سال بھارتی شرح نمو منفی 1.4 فی صد ہوسکتی ہے، بھارتی شرح نمو پاکستانی شرح نمو سے بھی زیادہ گرے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق 2020ء میں اقتصادی سرگرمی کے 5 فیصد تک گرنے کے امکانات ہیں، جو کہ اس سے دو فیصد کم ہے جس کی پیشگوئی آئی ایم ایف نے اپریل میں کی تھی۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس سے نام نہاد ’اقتصادی زخموں‘ کے مزید گہرا ہونے کا امکان ہے کیونکہ کمپنیاں بند ہو رہی ہیں اور لوگ اپنی نوکریاں کھو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق جو کاروبار بچ جائیں گے ان کی کارکردگی کام کی جگہوں پر حفاظت اور حفضانِ صحت کے اقدامات بڑھانے کی وجہ سے مجروح ہو گی۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس آئندہ سال پاکستانی معاشی ترقی ایک فیصد رہے گی ۔ کورونا سے عالمی معاشی بحران توقعات سے زیادہ سنگین ہوگا۔ بھارتی شرح نمو پاکستانی شرح نمو سے بھی زیادہ گرے گی۔ آئی ایم مزید پڑھیں

85 کمرشل سرکاری اداروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے: مشیر خزانہ کو بریفنگ

85 کمرشل سرکاری اداروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے: مشیر خزانہ کو بریفنگ

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 19 وفاقی وزارتوں کے زیر انتظام 85 کمرشل سرکاری ادارے کام کر رہے ہیں، تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت سرکاری مزید پڑھیں

گیس قیمتوں میں اضافہ، اتھارٹی اوگرا آرڈیننس کے تحت فیصلہ کرے گی: چیئر پرسن اوگرا

گیس قیمتوں میں اضافہ، اتھارٹی اوگرا آرڈیننس کے تحت فیصلہ کرے گی: چیئر پرسن اوگرا

چئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کا کہنا ہے کہ گیس قیمتوں میں اضافے کے حوالے سےاتھارٹی اوگرا آرڈیننس کے تحت فیصلہ کرے گی۔ رہنما سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے مطالبہ کیا کہ خام تیل کی قیتموں میں کمی کا ریلیف آئندہ گیس قیتموں میں ملناچاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن جانب سے گیس مزید پڑھیں

سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 17.69 پوائنٹس کی مندی

سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 17.69 پوائنٹس کی مندی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد معمولی مندی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 17.96 پوائنٹس گر گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس کا اختتام 314.69 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا تھا جسکے بعد انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 34052.61 پوائنٹس مزید پڑھیں

فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 5100 روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 5100 روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں رواں ہفتے کے کاروباری تیسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ پانچ ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مزید پڑھیں

فیصل آباد میں مویشی منڈیاں سجنا شروع، بیوپاری جانور فروخت کرنے کی باضابطہ اجازت کے منتظر

فیصل آباد میں مویشی منڈیاں سجنا شروع، بیوپاری جانور فروخت کرنے کی باضابطہ اجازت کے منتظر

فیصل آباد میں قربانی کے جانوروں کے لیے مویشی منڈیاں سجنا شروع ہو گئیں، دور دراز کے علاقوں سے آئے بیوپاری منڈیوں میں جانور فروخت کرنے کے لیے باضابطہ حکومتی اجازت کے خواہاں ہیں۔ انتظامیہ ابھی تک کوئی حکمت عملی تیار نہ کر سکی۔ ایک طرف کورونا کی وبا، دوسری جانب سنت ابراہیمی اور بیوپاری مزید پڑھیں

وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل کی کوالٹی یورو فائیو تک بڑھانے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل کی کوالٹی یورو فائیو تک بڑھانے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ عمران خان نے یورو 5 پر منتقلی کی منظوری دے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم عمران خان نے ایوان پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے اب بیرون ملک سے تیل برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تین مزید پڑھیں

سٹاک مارکیٹ: 314.69 پوائنٹس کی تیزی، 34 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر بحال

سٹاک مارکیٹ: 314.69 پوائنٹس کی تیزی، 34 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 314.69 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر 34 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیاسی تناؤ میں کمی اور ممکنہ طور پر شرح سود کی مزید پڑھیں

فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 3100 روپے ہو گیا

فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 3100 روپے ہو گیا

ملک بھر میں رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی فی تولہ سون کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1300 اور 1114 روپے کا اضافہ دیکھا گیا مزید پڑھیں

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مؤخر

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مؤخر

کراچی والے بجلی کے ہائی وولٹ جھٹکے سے بچ گئے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست موخر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکڑک نے اکتوبر تا دسمبر 2019 اور جنوری تا مارچ 2020 کی سہ ماہی اور جنوری فروری مزید پڑھیں