رواں سال محدود حج ہو گا: سعودی حکومت کا اعلان

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال محدود حج ہو گا۔ملک میں مختلف قومتیوں کے مقامی افراد حج ادا کریں گے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ امسال محدود حج ہوگا۔ دنیا کے 180 سے زیادہ ملکوں میں نئے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں 5 لاکھ کے قریب وائرس سے اموات ہوچکی ہیں اور 70 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں- ایس پی اے کے مطابق وزارت حج نے بیان میں ہے کہ کورونا کی وبا کے ماحول، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلنے کے خطرات اور روز بروز دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر طے کیا گیا ہے کہ اس سال حج میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے عازمین کو محدود تعداد میں شریک کیا جائے گا- بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ حج محفوط صحت ماحول میں ہو۔ کورونا سے بچاؤ کے تقاضے پورے کیے جائیں- عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکے اور انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔ سعودی حکومت جو ہر سال حج اور عمرے پر آنے والے لاکھوں فرزندان اسلام کی خدمت کا اعزاز حاصل کرتی ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ یہ فیصلہ حرمین شریفین کے زائرین کی صحت و سلامتی کے جذبے سے کیا گیا ہے- وزارت حج نے اپنا بیان اس دعا پر ختم کیا کہ اللہ تعالی دنیا کے تمام ممالک کو اس وبا سے تحفظ فراہم کرے اور ہر آفت سے بنی نوع انساں کی حفاظت کرے- اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں ملک کے تمام شہروں میں کرفیو ختم اور معمولات زندگی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 مئی کو جاری ہونے والے بیان اور صحت اداروں کی سفارشات کی روشنی میں سخت حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں معمولات زندگی بحال کرنے کے امکانات پر غور کرنے کے بعد ایوان شاہی نے چند فیصلے کیے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ اول یہ کہ اتوار کو صبح 6 بجے سے تمام شہروں میں کرفیو ختم کیا جائے گا۔ تمام کاروباری سرگرمیاں بحال کی جائیں گی، تاہم حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ سعودی وزرت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اتوار کو صبح 6 بجے سے تمام شہروں میں کرفیو ختم کیا جائے گا۔تمام کاروباری سرگرمیاں بحال کی جائیں گی تاہم حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال محدود حج ہو گا۔ملک میں مختلف قومتیوں کے مقامی افراد حج ادا کریں گے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ امسال محدود حج ہوگا۔ دنیا کے 180 سے زیادہ ملکوں میں نئے کورونا وائرس کی وبا کے پیش مزید پڑھیں

مصر نے فوجی مداخلت کی تو اُسے اعلانِ جنگ تصور کرینگے: لیبیائی حکومت

مصر نے فوجی مداخلت کی تو اُسے اعلانِ جنگ تصور کرینگے: لیبیائی حکومت

لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت (جی این اے) نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کی جانب سے لیبیا میں فوجی مداخلت کی تنبیہ کی مذمت کی اور انتباہی انداز میں کہا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کو اعلانِ جنگ سمجھیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیائی حکومت نے مزید پڑھیں

نسلی امتیاز کیخلاف مظاہرے، ٹرمپ نے پولیس اصلاحات کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے

نسلی امتیاز کیخلاف مظاہرے، ٹرمپ نے پولیس اصلاحات کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے

نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف کئی ہفتوں کے مظاہروں کے بعد صدر ٹرمپ نے پولیس اصلاحات کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر انتہائی جامع ہے، اس کے لیے سوشل ورکرز اور ماہرین کی بھی مدد مزید پڑھیں

بھارت کو شدید سبکی کا سامنا، کرنل سمیت 20 فوجی مارے جانے پر مودی پر کڑی تنقید

بھارت کو شدید سبکی کا سامنا، کرنل سمیت 20 فوجی مارے جانے پر مودی پر کڑی تنقید

بھارت کو چین کے سامنے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کرنل سمیت 20 فوجی چینی فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے، بھارتی میڈیا تلما اٹھا، مودی سرکار کی پالیسیوں پر کڑی تنقید شروع کر دی۔ بھارت کو چین کی سرحدی حدود میں گھسنا مہنگا پڑ گیا، لداخ میں کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی جان سے مزید پڑھیں

بھارتی فوج سیدھے راستے پر آئے اور بات کرے: ترجمان پیپلز لبریشن آرمی

بھارتی فوج سیدھے راستے پر آئے اور بات کرے: ترجمان پیپلز لبریشن آرمی

یل سرحد پر جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان مستقل بنیادوں پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، یہاں باقاعدہ طور پر سرحد پر حد بندی نہیں کی گئی لیکن کئی دہائیوں سے یہاں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔ چین کی سرکاری خبر رساں ادارے گلوبل ٹائمز کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی مزید پڑھیں

کورونا وائرس نے امریکی ڈیمو کریٹ مسلمان رکن الہان عمر کے والد کی جان لے لی

کورونا وائرس نے امریکی ڈیمو کریٹ مسلمان رکن الہان عمر کے والد کی جان لے لی

امریکی کانگریس کی رکن مسلمان ڈیموکریٹ الہان عمر کے والد کوررونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی کانگریس کی رکن مسلمان ڈیموکریٹ الہان عمر نے کووڈ 19 سے اپنے والد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ الہان عمر اور ان کے والد مزید پڑھیں

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کیساتھ قائم دفتر کو دھماکے سے اڑا دیا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کیساتھ قائم دفتر کو دھماکے سے اڑا دیا

شمالی کوریا نے سرحدی شہر کیسونگ میں جنوبی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قائم دفتر کو دھماکے سے اڑا دیا۔ شمالی کوریا کے ’کے سی این اے‘ کی سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ رابطہ کار کا آفس کورونا وائرس کی وجہ سے جنوری سے بند تھا جو خوفناک مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: بچوں پر مظالم، غیر قانونی زیر حراست رکھنے پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو تشویش

مقبوضہ کشمیر: بچوں پر مظالم، غیر قانونی زیر حراست رکھنے پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو تشویش

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے بچوں پر جاری مظالم، چھرے والی بندوق کے استعمال اور انہیں غیرقانونی طورپر زیرحراست رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بچوں اور مسلح تنازع پر ایک سالانہ رپورٹ میں، جواقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مزید پڑھیں

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا، سابق صدر آصف زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت کے جج اصغر مزید پڑھیں

نواز شریف سرٹیفائیڈ بد دیانت اور جھوٹے شخص ہیں: معاون خصوصی شہباز گل

نواز شریف سرٹیفائیڈ بد دیانت اور جھوٹے شخص ہیں: معاون خصوصی شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف سرٹیفائیڈ بد دیانت اور جھوٹے ہیں، وزیراعظم عمران واحد لیڈر ہیں جنہوں نے 40 سال کی منی ٹریل جمع کروائی۔ مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف سرٹیفائیڈ بددیانت اور جھوٹے ہیں اوریہی غم آپ کو مزید پڑھیں