کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے تین کارندے گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد

نیو کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کر کے ایم کیو ایم لندن کے تین کارندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ و دستی بم برآمد کر لیا گیا۔

نیو کراچی پولیس نے حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

ملزمان کارروائیاں کر کے ایم کیو ایم لندن کو فعال کرنا چاہتے تھے۔ ملزم نعمان عرف ببر سابقہ کریمنل ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ، دستی بم برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں