پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر دو خودکشیاں، پولیس کا گیم پر پابندی لگوانے کا فیصلہ

آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر 2 خودکشیوں کے بعد لاہور پولیس نے گیم پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ پب جی بند کرانے کے لئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو خط لکھا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پب جی گیم کی وجہ سے نوجوانوں کی جانب سے خودکشیاں کی جا رہی ہیں اور اس کا انجام انتہائی بھیانک ہے۔ تمام مسئلے پر غور و فکر کرتے ہوئے ان کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا ہے کہ اس گیم کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں