کراچی میں کم سن بچوں کیساتھ غیرانسانی سلوک پر کیس کی سماعت، ایدھی ہوم بھجوانے کا حکم

کراچی کی مقامی عدالت میں گلبرگ میں دو بچوں کیساتھ غیرانسانی سلوک پر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں بچوں کو ایدھی ہومز بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سٹی کورٹ میں سوتیلی ماں کی جانب سے بچوں پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ماں اور دونوں بچوں کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں بچوں کو ایدھی ہومز بھیجنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حقیقی ماں اور باپ کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او ماں باپ کو عدالت کے روبرو پیش کرے جب تک ماں اور باپ پیش نہیں ہوتے تب تک بچے ایدھی ہومز میں رہیں گے، بچوں پر تشدد کی ویڈیو دو روز قبل وائرل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں