نوشہرو فیروز کے علاقے مورو میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا

صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے مورو میں شادی شدہ عورت کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے مورو کے قریب گاؤں سائو ڈھورو میں شادی شدہ عورت کریماں کو پسٹل کی گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

خاتون کے سسر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میری بیہو کو اس کے والد نے گولیاں مار کر قتل کیا ہے جبکہ مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو میں نے نہیں بلکہ اس کے شوہر نے قتل کیا ہے،

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، مقتولہ کے والد اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے، پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ مقتولہ کا شوہر اور اس کا بھائی فرار ہو چکا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں