دوران ڈکیتی سینے چھلنی کرتی گولیوں کی ترتراہٹ ہڑپہ پولیس کے بہادر جوانوں نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ڈاکو گرفتار کر لیے

پولیس نےبروقت پہنچ کرڈاکووں کی اندھی گولیوں کا مقابلہ کر کے ہماری جانیں بچائیں،متاثرہ خاندان
ہڑپہ (روزنامہ نورنظر) جی ہاں تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹاؤن میں خطرناک ڈکیت گینگ کے 9 ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کرلوٹ مار شروع کر دی تو وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ہڑپہ پولیس کے جوان ایس ایچ او عابد حسین بھلہ کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئے جہاں ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا ڈاکوؤں نے کئی خواتین اور بچوں کو بھی ڈھال کے طور یرغمال بنایا تاہم مسلسل دو گھنٹے ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کے باوجود پولیس اہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کیے بنا ڈٹے رہے اور دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ان کے ساتھی سات ڈاکو خواتین و بچوں کو یرغمال بنانے کی آڑ میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ عابد حسین بھلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے عوام کے لیے اپنی جان بھی قربان کر دیں گئے۔ عوامی و سماجی حلقوں، مقامی لوگوں اور اہل خانہ نے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے مقامی پولیس کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔چند روز قبل بھی ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئےآٹھ انتہائی خطرناک اشتہاری مفرور ڈاکوؤں کے گروہ کو رنگے ہاتھوں دوران ڈکیتی گرفتار کیا ان ڈاکوؤں نے بھی گھر میں موجودخواتین کو یرغمال بنایا تھا تاہم جب پولیس کے جوان ڈٹے رہے تو ڈاکوؤں نے ایک شخص پر سیدھی گولیاں بھی برسائیں کہ ہمیں جانے دو ورنہ سب کو مار دیں گئے اس سب نازک صورت حال میں ہڑپہ پولیس کے جونوں نے دلیرانہ فیصلہ سے کاروائی کرتے ہوئے تمام ڈاکوؤں کو دھر لیا تھا۔ اعلی افسران کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئےایس ایچ او تھانہ ہڑپہ عابد حسین بھلہ اور ان کی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر چوروں، ڈاکوؤں۔ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور تھانہ ہذا میں آنے والے سائیلین کی فوری داد رسی کی جاتی ہے جس پر تھانہ ہڑپہ کے تمام افسران و اہلکار، ڈی ایس پی مظہر احمد گوندل اور ڈی پی ساہیوال امیر تیمور داد کے مستحق ہیں۔

دوران ڈکیتی سینے چھلنی کرتی گولیوں کی ترتراہٹ ہڑپہ پولیس کے بہادر جوانوں نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ڈاکو گرفتار کر لیے
دوران ڈکیتی سینے چھلنی کرتی گولیوں کی ترتراہٹ ہڑپہ پولیس کے بہادر جوانوں نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ڈاکو گرفتار کر لیے

اپنا تبصرہ بھیجیں