لاہور ایکسپو سنٹر میں 5 روزہ انٹرنیشنل بک فیئر جاری، طلبہ کا رش لگ گیا

لاہور ایکسپو سنٹر میں 5 روزہ انٹرنیشنل بک فیئر جاری ہے جہاں کتب بینی کے شوقین افراد اور طلبہ کا رش لگ گیا، بچے اپنی پسندیدہ کتابوں کی خریداری میں مصروف ہیں، میلے میں مختلف موضوعات پر پانچ لاکھ کے قریب کتب دستیاب ہیں۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں لاہور انٹرنیشنل کتاب میلے کا چوتھا روز، ملکی اور غیر ملکی پبلشرز نے 100 بک سٹالز سجا رکھے ہیں۔ ادب، سائنس، تاریخ اور فلسفے سمیت مختلف موضوعات پر 5 لاکھ کے قریب کتب سٹالز کی زینت ہیں، بک سٹالز پر بازار سے 70 سے 90 فیصد رعایت پر کتب دستیاب ہیں۔

خواتین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے کتاب میلے کا رخ کیا اور اپنی پسندیدہ کتب خریدیں، کتاب سے محبت رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ جدید دور میں سوشل میڈیا پر پی ڈٰی ایف کتابیں پڑھتے ہیں لیکن اس کتاب میلے کا مقصد کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ 6فروری سے شروع ہونے والا بین الاقوامی کتاب میلہ 10 فروری کی شام تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں