سرکاری و نجی ہسپتالوں میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5500 روپے مقرر

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے نجی و سرکاری ہسپتالوں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ریٹ مقرر کردیئے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر سید علی حسن نقوی کے احکامات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام نجی و سرکاری ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس چین کی ٹیسٹ کٹ کے ساتھ 5500 رو پے اور ایبٹ یا روش کمپنی کی ٹیسٹ کٹ کے ساتھ 6500 روپے ہوگی۔

کوئی نجی و سرکاری ہسپتال و لیبارٹر ی مذکورہ ریٹ سے زائد وصول نہیں کرے گا بصورت دیگر جرمانے سمیت دیگر سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں