ہڑپہ ڈی ایس پی صدر مظہر گوندل کی SHO ہڑپہ اور SHO ڈیرہ رحیم کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہڑپہ ڈی ایس پی صدر مظہر گوندل نے SHO ہڑپہ و SHO ڈیرہ رحیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال پولیس کیپٹن محمد علی ضیاء ڈی پی او ساہیوال کی قیادت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور امن و امان کے قیام و جرائم پیشہ مقروہ دھندوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے چوری ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ جس میں 4 لاکھ روپے کیش، 10عدد موبائل فونز، 3 موٹرسائیکلز125 سی سی، ہائی لکس ڈالہ، اور 15 لاکھ روپے کے مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے۔ منشیات و ناجائز فروشی کے مکروہ دھندہ سے نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے درندہ صفت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15 مقدمات درج کر کے 8 کلو چرس و 4036 گرام ہیروئن اور 300 لیٹر شراب برآمد کر کے نا صرف ان کے خلاف مقدمات درج کیئے بلکہ انہیں بند حوالات بھی کیا۔ بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اوران درندہ صفت عناصرکے سدباب کے پیش نظر تھانہ ہذا کی حدود میں بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف نا صرف مقدمہ درج کیا بلکہ اسے ایک گھنٹہ کے اندر گرفتار کر کے بند حوالات کر دیا۔ہوائی فائرنگ و اسلحہ کی نمائش کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15 مقدمات درج کر کے 14 پسٹل اور ایک کاربین ملزمان سے برآمد کروائی۔گزشتہ کئی ماہ سے معمہ بنے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔اور مختلف مقدمات کے مدعی حضرات میں برآمد شدہ رقم، موٹر سائیکل،بھینسیں،ببیل،بکریاں تقسیم کیں

اپنا تبصرہ بھیجیں