شیروں کی حفاظت پر مامور لڑکی شیر کے حملے میں ہلاک

جنوبی افریقا میں ایک 21 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی ہے، ہلاک ہونے والی لڑکی شیروں کی دیکھ بھال کرتی تھی جبکہ اس کے ہلاک ہونے والی کی وجہ شیر کا حملہ تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی لڑکی کی عمر 21 سال ہے، جبکہ اس کا نام سوانز وان وایک ہے، لڑکی پر جمعرات کی سہ پہر مشرقی صوبے لیمپوپو میں قائم ریزرو میں شیر نے حملہ کیا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والی لڑکی جنوبی افریقا میں مقامی سفاری پارک میں ملازمتی کرتی تھی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا وہ گارڈ کی حیثیت سے کام کر رہی تھی یا نہیں

علاقائی پولیس کے ترجمان کرنل موچی نگوبی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز نے نوجوان خاتون کو شیر کے پنجرے کے باہر شدید زخمی حالت میں پایا ہے۔

انھوں نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے۔ تاہم تفصیل میں نہیں جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں تقریبا آٹھ ہزار شیر ہیں جنھیں شکار، سیاحت اور سائنسی تحقیقاتی مقاصد کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں