فواد چودھری نے بیان خود نہیں دیا، ان سے دلوایا گیا: قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے بیان خود نہیں دیا بلکہ ان سے دلوایا گیا تھا۔

قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس کا مقصد خواتین کو مضبوط بنانا تھا۔ لوگوں نے اس پروگرام کی مخالفت کی لیکن زرداری صاحب نے کہا تھا کہ یہ بی بی کا خواب ہے، یہ پروگرام لازمی شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی سے 90 لاکھ خواتین کو فائدہ پہنچایا گیا۔ نادرا کی گاڑیاں دیہاتوں میں گئیں اور خواتین کے شناختی کارڈ بنائے۔ بے نظیر شہید کا نام لوگوں کے دلوں پر لکھا ہے، ان کو نہیں مٹایا جا سکتا۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اسی نام اور اسی خواب کے تحت چلایا جائے۔ حکومت اگر اس پروگرام کا نام تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اسمبلی سے کروائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں لوگ اپنے لیڈروں کے نام پر عمارتوں پر نام رکھتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں کسی کے کام پر اپنی تختیاں لگائی جاتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں