احسن خان کی داتا دربارؒ پر حاضری، ملک و قوم کیلئے دعائیں

اداکار احسن خان نے داتا دربارؒ پر حاضری دی اور ملک وعوام کیلئے دعا مانگی، ان کا کہنا تھا کہ صوفیا کرام کی وجہ سے خطے میں اسلام پھیلا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احسن خان گزشتہ روز داتا دربار گئے اور چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے داتا دربار آ کر فاتحہ خوانی کی خواہش تھی، میں نے سب سے پہلے اپنے ملک کیلئے دعا مانگی اور پھر دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہرپاکستانی کو مشکلوں سے محفوظ رکھے ،اس کے بعد اپنے لئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوفیا کرام کی وجہ سے خطے میں اسلام پھیلا، اگر ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلیں تو دنیا وآخرت دونوں میں کامیابی ہمارا مقدربن جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں