گلوکار ابرار الحق نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے گلوکار ابرار الحق کا ٹیسٹ منفی آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ الحمد اللہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، میں نے اپنا آفس جوائن کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور اداکار ابرار الحق کو چیئر مین ہلال احمر کا عہدہ دیا ہوا ہے۔ جس کی وہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

ٹویٹر پر ابرار الحق کا کہنا تھا کہ میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں نے جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں، میری بھی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کورونا وائرس سے جنگ لڑنے والوں کو جلد صحت یابی دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں