اعصام الحق انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے نامزد

ٹینس اسٹار اعصام الحق کو پاکستان اولمپکس ڈے کی مناسبت سے انسٹاگرام پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (پی او سی) براہ راست سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے نامزد کیا گیا ہے۔

منگل کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اعصام کو دنیا بھر کے 23 اتھلیٹس اور اولمپین سیمت نامزد کیا گیا ہے۔ فیڈریشن اور ٹینس کے لئے یہ بہت فخر کی بات ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اولمپک ڈے ہمیشہ ہی اولمپک کے فیملی کے لئے سالانہ کیلنڈر کا سب سے زیادہ اہم ایونٹ ہوتا رہا لیکن موجودہ کووڈ۔19 کی وجہ سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) اور ملک بھر سے کھلاڑیوں نے دنیا کے سب سے بڑے آن لائن اولمپک میں شرکت کی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم نے اعصام الحق کے ذریعہ منعقدہ لائیو سیشن میں ڈیجیٹل موجودگی ظاہر کرکے اسے مکمل طور پر منایا۔

اولمپک ڈے 2020ء کی روح کو متحرک کرنے کے لئے پی او اے نے تمام فیڈریشنز، ڈیپارٹمنٹس اور کھلاڑیوں کو اس میں شامل کیا اور تعلیمی اداروں کو ای میلز بھی ارسال کیں تاکہ ملک بھر سے ایک بڑا گروپ اولمپکس کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے براہ راست انسٹاگرام سیشن میں شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں