ایپل آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن میں کار کی چابی کا فیچر بھی شامل

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن آئی او ایس 14 لانچ کردیا جس میں متعدد نئے فیچرز شامل ہیں، انہی میں ایک فیچر کار کی چابی کا بھی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل ٹیم کی آن لائن منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں آئی او ایس 14 سمیت نئے فیچرز کے اجرا کا اعلان کیا گیا۔ وائر لیس کار کی چابی کے فیچر کے ذریعے کار کو لاک، ان لاک اور سٹارٹ کیا جاسکے گا، کار کا یہ فیچر اگلے سال آنے والی بی ایم ڈبلیو 5 سیریز کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔

اس چابی کو دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا جاسکے گا لیکن اس کے لیے مذکورہ شخص کا پروفائل بنانا ہوگا، ساتھ ہی ایک محدود مدت بھی طے کی جاسکے گی کہ مذکورہ شخص کب تک اس چابی کو استعمال کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں