ایٹمی معاہدے سے علیحدگی پر امریکا معافی مانگ لے مذاکرات کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

یرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا اگرایٹمی معاہدے سے علیحدگی پر معافی مانگ لے تو ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے

عوام سے خطا ب کے دوران حسن روحانی نے امریکی صدرکی مذاکرات کی پیش کش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ،، امریکا 2015کے جوہری معاہدے سے علیحدگی پر معافی مانگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ نقصان کا ازالہ کرے اور دوبارہ معاہدے کا حصہ بنے، تو ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے، امریکا عالمی جوہری ادارے کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں