خیبر پختونخوا حکومت کا فیس بک موناٹائزیشن کا منصوبہ لٹک گیا، نوجوان مایوس خیبر پختونخوا حکومت کا فیس بک موناٹائزیشن کا منصوبہ لٹک گیا، نوجو...
خیبر پختونخوا حکومت کا فیس بک موناٹائزیشن کا منصوبہ لٹک گیا، نوجوان مایوس
خیبر پختونخوا حکومت کا فیس بک موناٹائزیشن کا منصوبہ لٹک گیا، نوجوان مایوس |
خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کو سہولیات دینے اور اس کی مدد سے منافع کمانے کے لیے فیس بک موناٹائزیشن کا اقدام اٹھایا گیا تاہم اس پر عملدرآمد شروع نہ ہوسکا۔
رواں سال فیس بک موناٹزیشن شروع کرنے کے لیے اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کی گئی جس کا مقصد فیس بک استعمال کرنے والوں کو ایک ایسا مثبت پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جس وہ پیسے بھی کما سکیں تاہم متعلقہ محکمے کے وزیر ضیاء اللہ بنگش کے تبادلے کے بعد معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے، صوبہ میں اپوزیشن جماعتوں کی خواتین کہتی ہیں حکومت کسی کام میں سنجیدہ نہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ فیس بک موناٹزیشن پر اگرچہ سست روری کا شکار ہوا ہے تاہم اگلے دوسالوں میں آئی ٹی سیکٹر میں بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے۔
سابق صوبائی مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مطابق موناٹزیشن کےلیے فیس بک انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا گیا تھا اور پاکستان میں آفس کھولنے کی دعوت بھی دی گئی تھی۔