ماں کی ممتا پہاڑی شیر کی ’طاقت‘ پر بھاری، جان پر کھیل کر بیٹے کو بچا لیا ماں کی ممتا پہاڑی شیر کی ’طاقت‘ پر بھاری، جان پر کھیل کر بیٹے کو ب...
ماں کی ممتا پہاڑی شیر کی ’طاقت‘ پر بھاری، جان پر کھیل کر بیٹے کو بچا لیا
ماں کی ممتا پہاڑی شیر کی ’طاقت‘ پر بھاری، جان پر کھیل کر بیٹے کو بچا لیا |
امریکا میں ایک ماں نے پانچ سالہ بیٹے کو پہاڑی شیر کے چنگل سے خالی ہاتھوں سے لڑ کر بچا لیا، ماں نے ایسے وقت میں بچے کو بچایا جب درندہ اسے کے بچے کو گھسیٹنا چاہ رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگرچہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہیں لیکن اسے زخم اور خراشیں آئی ہیں۔ تاہم کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلی حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بچے پر 65 پاؤنڈ وزنی شیر نے حملہ کیا جسے اسے کی ماں نے گھونسے مار مارکر اپنے پانچ سالہ بیٹے کو بچالیا ہے۔
شیر کے بھنبھوڑنے سے بچے کے سر، گردن اور اوپری دھڑ پر خراشیں آئی ہیں۔ جب ماں نے بچے کے چیخنے کی آواز سنی تو وہ فوراً وہاں پہنچی اور شیر کی گرفت سے بچے کو آزاد کرالیا۔ یہ واقعہ کیلاباساس میں پیش آیا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات نے بچے کی ماں کو ہیرو قرار دیا ہے جس نے سوچے سمجھے بغیر شیر کو مارنا شروع کردیا۔
وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا تو ان کا سامنا اسی ’غصیلے اور حملہ آور‘ شیر سے ہوا جو بچے کو بھنبھوڑ چکا تھا۔ اہلکاروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔
تجربہ گاہ میں جب اس کا تجزیہ کیا گیا تو یہ حملہ آور حیوان ہی برآمد ہوا اور اس کی تصدیق ہوگئی۔
شیروں کے رویے کی ماہر اینا بیٹرز نے کہا کہ جب بھی آپ کا سامنا پہاڑی شیر سے ہوجائے تو نہ ہی پیٹھ دکھائیں اور نہ ہی دوڑیں بلکہ خود کو بڑا اور زوردار دکھانے کی کوشش کریں اگر یہ نہیں ہوتا تو اس پر کچھ اشیا پھینکیں تاکہ وہ بھاگ جائے۔