Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

لاہور: 3 افراد نے فیکٹری میں دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

 لاہور: 3 افراد نے فیکٹری میں دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا لاہور: 3 افراد نے فیکٹری میں دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ...

 لاہور: 3 افراد نے فیکٹری میں دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

لاہور: 3 افراد نے فیکٹری میں دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا



لاہور کے علاقے گجر پورہ میں 3 افراد نے فیکٹری میں مبینہ طور پر دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرپورہ میں د ولڑکیو ں سے گینگ ریپ کا مبینہ واقعہ پیش آیا تھا، دونوں لڑکیوں کو شاہدرہ سے مبینہ طور پر اغوا کر کے گجر پورہ لایا گیا اور فیکٹری میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا پولیس نے فیکٹری کے مالک ندیم کو حراست میں لے لیا۔

واقعہ کے بعد ایس ایس پی آپریشنز اور مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور وہاں سے شواہد محفوظ کر لئےاور واقعہ کا مقدمہ ایک لڑکی کی ماں کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں الزام لگایا گیا کہ ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ چوک سے زبردستی اغوا کیا گیا۔اور دونون کو گجر پورہ کی فیکٹری میں لا کر نشہ آور چیز پلا کر اجتماعی زیادتی کی۔

ایس ایس پی کے مطابق زیر حراست ملزم کا کہنا ہے کہ واقعہ زبردستی زیادتی کا نہیں رضا مندی کا ہے،پولیس متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل کروا کر نمونے لیب بھجوا دیئے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں۔