اسرائیلی فورسزکی ظالمانہ کارروائی نوجوان شہید، 90 سے زائد زخمی مقبوضہ بیت المقدس : ( نورنظر نیوز ) اسرائیلی فورسزکی ظالمانہ کارروائی کے دو...
اسرائیلی فورسزکی ظالمانہ کارروائی نوجوان شہید، 90 سے زائد زخمی |
مقبوضہ بیت المقدس : (نورنظر نیوز) اسرائیلی فورسزکی ظالمانہ کارروائی کے دوران ایک نوجوان شہید ہوگیا جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیبلس کے قریب احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین پر اسرائیلی فورسزنے گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان شہید، جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے نوجوان کے سرمیں گولی ماری گئی جس کی شناخت 16 سالہ غیث یامین کے نام سے ہوئی ہے۔