Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

چین نے دنیا کا پہلا خودکار بحری جہاز سمندر میں اتاردیا

  چین نے دنیا کا پہلا خودکار بحری جہاز سمندر میں اتاردیا بیجنگ ( نور نظرنیوز ) چین نے دنیا کا پہلا ایسا خودکار بحری بیڑہ بنایا ہے جس پر خودک...

 

چین نے دنیا کا پہلا خودکار بحری جہاز سمندر میں اتاردیا


بیجنگ (نور نظرنیوز) چین نے دنیا کا پہلا ایسا خودکار بحری بیڑہ بنایا ہے جس پر خودکار ڈرون، خودکار کشتیاں اور خودکار آبدوزیں ہیں۔

ابتدائی طور پراس کا مقصد تحقیق بتایا جارہا ہے لیکن خیال ہے کہ یہ دفاعی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوسکے گا، اسے ’زو ہے ین‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں 50 کے قریب خودکار ڈرون، کشتیاں اور چھوٹی آبدوزیں رکھی جاسکیں گی۔ اس بحری بیڑے کی لمبائی 290 فٹ ہے جو دنیا کا پہلا نیم خودکار ڈرون کیریئر ہے

یہ خودکار ڈرون اور کشتیاں لانچ کرسکتا ہے، ان سے رابطہ رکھے گا ۔ اس میں موجود آبدوزیں، کشتیاں اور فضائی ڈرون باہم مل کر ایک مشن انجام دے سکیں گے۔ تاہم چین نے کہا ہے کہ اسے نگرانی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

چین نے کہا ہے کہ یہ خودکار تو ہے لیکن اسے مصروف بندرگاہوں کے قریب نہیں رکھا جائے گا۔ اسے کھلے اور دوردراز پانیوں میں پہنچاکر ہی ریموٹ کنٹرول سے چلایا جائے گا۔