Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی: عمران خان

  اسلام آباد: ( نورنظرنیوز ) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اسمبلیوں کی تحلیل تک اسلام آباد میں رہ...

 



اسلام آباد: (نورنظرنیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اسمبلیوں کی تحلیل تک اسلام آباد میں رہیں گے۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ  پی ٹی آئی اور حکومت میں ڈیل طے پا گئی ہے اور عمران خان جلسےکےبعدواپس چلےجائیں گے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پایا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے اجازت مانگی تھی تاہم حکومت نے نقص امن کے خدشات کے تحت انکار کر دیا تھا، سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے مناسب جگہ فراہم کی جائے، دوسری جانب تحریک انصاف کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر واپس گھروں کو لوٹ جائیں۔