پاکستان کی چین کو برآمدات 251.30 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں اسلام آباد: جون 2022 میں چین کو پاکستان کی برآمدات 251.30 ملین امریکی ڈالر تک پہن...
پاکستان کی چین کو برآمدات 251.30 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں |
اسلام آباد: جون 2022 میں چین کو پاکستان کی برآمدات 251.30 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون 2022 میں چین کو پاکستان کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ 251.30 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جب کہ جون 2021 میں یہ 232.74 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی نیز مئی 2022 کے مقابلے میں چین کو پاکستان کی برآمدات نے 22.38 ملین امریکی ڈالر کی مالیت حاصل کرکے مثبت اشارے دکھائے ہیں۔ مئی میں چین کو کل برآمدات 228.92 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
گوادر پرو کے مطابق یو اے ای، اٹلی، ہالینڈ، برطانیہ، سپین، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، کینیڈا اور فرانس کوبھی پاکستان کی برآمدات میں جون 2021 کے اسی مہینے کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ جون 2022 کے دوران پاکستان کی برآمدات 2,887 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو جون2021 کے اسی مہینے کے مقابلے 5.83 فیصد زیادہ ہیں جب کہ مجموعی تعداد 2,728 ملین امریکی ڈالر تھی۔