Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

گال ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

      پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن  کھیل ختم تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان ...

 


   

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن  کھیل ختم تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا لیے تھے۔ 

پیر کو پانچ روزہ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز  پر دوبارہ شروع کی اور اس کی پوری ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

پہلی اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دنییش چندیمل 80 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ اوشادا فرنینڈو نے 50 ، نروشن ڈیکویلا ٥١ اور انجیلو میتھوز نے 42 رنز  بنا کر نمایاں سکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ  اور یاسر شاہ نے تین، تین، محمد نواز نے دو اور  نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے عبداللہ شفیق دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ 

امام الحق 32، بابر اعظم 16، محمد رضوان24، فواد عالم 24 اور محمد نواز رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 

تاہم اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بیٹر آغا سلمان علی نے پاکستانی ٹیم کو سہارا دیا اور62 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

دوسرے دن جب کھییل ختم ہوا تو سری لنکا کو پاکستان پر 187 رنز کی برتری حاصل تھی جبکہ پاکستان کی سات وکٹیں کر چکی تھیں۔ 

​خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل جاری سریز میں پاکستان ایک میچ جیت چکا ہے۔

گال میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔