حیدرآباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار لڑکوں کی پیدائش حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار جڑواں بچوں کی پیدائش ...
حیدرآباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار لڑکوں کی پیدائش |
حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو حیدر کی رہائشی خاتون زہرہ نامی خاتون نے اسٹیشن روڈ پر واقع فلاحی تنظیم کے اسپتال میں بیک وقت چار لڑکوں کو جنم دیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو زچگی کے لیے ایک روز قبل اسپتال لایا گیا جہاں اُن کو نگرانی میں رکھا گیا، بعد ازاں آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ تین بچے مکمل صحت یاب جبکہ ایک کو تھوڑی طبیعت ناساز ہونے پر نرسری میں رکھا گیا ہے، امید ہے کہ وہ بھی جلد اپنی والدہ کے پاس ہوگا۔