Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

آر پی او آفس ساہیوال میں گاڑیوں کی ٹیمپرنگ بارے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کی ہدایات پر ریجنل ٹریننگ سنٹر آر پی او آفس ساہیوال میں گاڑیوں،موٹر سائیکلز کی ٹیمپرینگ کے حوالے سے ...





ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کی ہدایات پر ریجنل ٹریننگ سنٹر آر پی او آفس ساہیوال میں گاڑیوں،موٹر سائیکلز کی ٹیمپرینگ کے حوالے سے یک روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔کورس میں ریجن بھر سے پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے شمولیت کی جن کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے نمائندگان اور پنجاب ایلیٹ فورس پولیس کے نمائندہ کی طرف سی تمام پولیس کے اہلکاروں کو لیکچر دیا گیا۔پی ایف ایس اے اور ایلیٹ فورس کے نمائندوں نے لیکچر کے دوران گاڑیوں کے انجن نمبرز۔چیسئ نمبرز کو کیسے چیک کرنا ہے،اصل نمبر ہے یا ٹیمپرنگ کیا ہوا ہے، کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ ایلیٹ فورس کے نمائندہ نے چیکنگ کے دوران کون کون سی حفاظتی تدابیر کرنی ہوتی ہیں ان سے آگاہ کیا۔اس کورس کے موقع پر اے ڈی آئی جی محمد ضیاالحق نے تمام کورس کو مانیٹر کرتے ہوئے تمام پولیس اہلکاروں سے کورس کے بارے میں سوالات کیے اور آئندہ ڈیوٹی میں ان ہدایات کو استعمال کرنے کا حکم دیا۔