Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

ہڑپہ میں اوباشوں کا گروہ سرگرم، گھریلو شریف النفس بچیوں سے محبت کے نام پر فراڈ

  ہڑپہ میں اوباشوں کا گروہ سرگرم، گھریلو شریف النفس بچیوں سے محبت کے نام پر فراڈ تفصیلات کے مطابق تھانہ ہڑپہ کی حدود میں اوباشوں کے گینگ نے ...

 

ہڑپہ میں اوباشوں کا گروہ سرگرم، گھریلو شریف النفس بچیوں سے محبت کے نام پر فراڈ



تفصیلات کے مطابق تھانہ ہڑپہ کی حدود میں اوباشوں کے گینگ نے گھریلو شریف طالب علم بچیوں کو محبت کے ذریعے اپنے چنگل میں پھنسا کر جنسی حوس پورا کرنا شروع کر دی۔ ہمارے ذرائع کے مطابق گھر والوں کا خوف بچیاں اپنی عزتیں گنوانے پر مجبور۔ ہمارے ذرائع نے یہ بھی انکشافات کیا کہ یہ اوباش سادہ لوح طالب علم بچیوں کو محبت کے چنگل میں پھنسا کر پہلے میٹھی باتیں کر کے بعذریعہ واٹس ایپ ان سے تصاویر منگواتے ہیں بعد ازاں محبت و شادی کا جھانسا دے کر ان کی عزت سے کھیلتے ہیں اور متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے سب ظلم و ستم چپ چاپ برداشت کرتی ہیں۔ ہمارے ذرائع کےمطابق کہ یہی گینگ اکثرہڑپہ میوزیم میں چکر لگا کرسیرو سیاحت کے لیےآنے والی خواتین کے ساتھ بھی چھیڑچھاڑ اور نازیبا حرکات کرتا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ غازی آباد کی رہاٴشی س نامی طالبہ کے ساتھ بھی اس گینگ نے زیادتی کی ہے۔ ذرائع سے مزید یہ بھ انکشاف ہوا کہ یہ اوباشوں کا ٹولہ لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا ہے اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کرتا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ اور ڈی پی او ساہیوال سے ان اوباشوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شریف شہریوں کی عزتیں محفوظ رہ سکیں۔