لاہور میں سرکاری گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچی جان کی بازی ہار گئی، حادثے کے بعد پولیس ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مط...
لاہور میں سرکاری گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچی جان کی بازی ہار گئی، حادثے کے بعد پولیس ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمسن بچی کی سرکاری گاڑی سے کچلے جانے کا افسوسناک واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شالیمار میں پیش آیا جہاں تیز رفتار پولیس ڈالے نے دو سالہ بچی کو روند ڈالا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت دو سالہ سکینہ کے نام سے ہوئی ہے جو حادثے کے وقت گھر کے باہر کھیل رہی کہ اچانک تیز رفتار پولیس گاڑی بچی کو کچلتی ہوئی نکل گئی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ بچی کے والد طارق کے بیان پر درج کیا گیا ہے جس میں متوفیہ کے والد نے مؤقف اپنایا ہے کہ سرکاری ڈالہ نواز چوہدری کے گھر آیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد پولیس ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا جب کہ ہم (اہل خانہ) بچی کو لیکر اسپتال گئے تاہم بچی جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس نے بچی کی نعش کو مردہ خانہ منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔