ہڑپہ (ڈاکٹر شاہد راجپوت)جشنِ آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے مضمون نویسی کے مقابلوں میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ہڑپہ شہر کے طالب علم شیر داد ...
ہڑپہ (ڈاکٹر شاہد راجپوت)جشنِ آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے مضمون نویسی کے مقابلوں میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ہڑپہ شہر کے طالب علم شیر داد کی اول پوزیشن ۔
جشنِ آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے تحت مضمون نویسی کے مقابلوں میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ہڑپہ شہر کے ہونہار طالب علم شیر دار نے اول پوزیشن حاصل کی۔اس سے قبل 22 جولائی کو تقریری مقابلہ جات میں مذکورہ طالب علم نے اردو تقریر میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔طالب علم شیر داد نے میڈیا کو بتایا کہ اول پوزیشن لینے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں مزید محنت کروں گا میری اس کامیابی کے اہم کردار بزم ادب انچارج نوشیر احمد دادڑہ اور ہیڈ ماسٹر حسنین اکبر بھلہ ہیں تعلیمی و ادبی حلقوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ہڑپہ شہر کی اس کاوش کو خوب سراہا ہے۔