Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ ماجد حسین رضوی

  ساہیوال (روزنامہ نورنظر چاند یعقوب سے) ساہیوال تحریک لبیک این اے 143 کے امیدوار ماجد حسین رضوی نے روزنامہ نورنظر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...

 



ساہیوال (روزنامہ نورنظر چاند یعقوب سے) ساہیوال تحریک لبیک این اے 143 کے امیدوار ماجد حسین رضوی نے روزنامہ نورنظر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلام نے حکمرانی کرنے کا مکمل طور طریقہ بتایا ہے۔ اور پاکستان اسلام کے نام پہ حاصل کیا گیا تھا۔ پاکستان بننے سے پہلے یہ نعرہ لگا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ اور دستور ریاست کیا ہو گا محمد رسول اللہ۔ 75 سالوں سے ہم اس نعرے کی مخالف سمت میں جا رہے ہے اور کہتے ہے کہ ملک ترقی نہیں کر رہا  ترقی تب ہو گی۔ جب رسول اللہ سے اور آپ کے دین کے وفادار ہو جائے گئے۔ سود کو حلال کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی بجائے سود کی جڑیں کاٹنے کا عمل شروع کیا جاتا تو آج پاکستان ساری دنیا کا مقروض نہ ہوتا۔ تحریک لبیک پاکستان حضور کے دین کے عملی نفاذ کے لیے میدان عمل میں موجود ہے۔ تحریک لبیک پاکستان  سود سمیت جتنے بھی اسلام مخالف کام ہو رہے ہے ان کو فوری تور پہ ختم کر کے عمر بن عبدالعزیز کے دور کی یاد تازہ کر دے گئی۔