Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

تحریک لبیک پاکستان ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔پاکستان حکمرانوں کی موجودہ صورتحال قابل افسوس ہے۔ماجد حسین رضوی

  ساہیوال (روزنامہ نورنظر چاند یعقوب سے) امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 143 ماجد حسین رضوی نے روزنامہ نورنظر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک...

 



ساہیوال (روزنامہ نورنظر چاند یعقوب سے) امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 143 ماجد حسین رضوی نے روزنامہ نورنظر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کی موجودہ صورتحال قابل مذمت ہے سارا پاکستان سیلاب اور بارشوں کی زد میں آیا ہوا ہے اور کرسیوں پہ بیٹھے لوگ کرسی کا مزہ لے رہے ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے لیکن ان کا کوئی پرسان حال خیر خواہ دردمند نہ ہے۔ غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جا رہا ہے جبکہ رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے نکال دی ہے حقیقت تو جہ ہے کہ عام عوام کی زندگیاں ان پر تنگ کر دی گئی ہیں۔ غریب کسان کو ٹیوب ویل کے بل پہ ظالمانہ ٹیکس لگا کر لوٹا جا رہا ہے۔ انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہر طرف لوٹ مار کا بازار کا گرم ہے۔ اس تمام تر صورت حال میں نجات کا ایک ہی راستہ اور ایک ہی حل حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دین ہے۔ حضور کا دین ہی اتنی طاقت رکھتا ہے کہ کرسی والوں کو عوام کا خدمت گار بنائے۔ کیونکہ اسلام نے تمام مسلمانوں کو برابری کا درجہ دیا ہے۔ اسلام ہی ہے جس نے انسان تو انسان جانوروں کے بھی حقوق بتلائے ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان حضور کے دین کے عملی نفاذ کے لیے میدان عمل میں موجود ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے اب ملک و قوم کو ان بے ضمیر حکمرانوں کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑیں گے اور نبی کریم آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دین سر بلند ہو گا۔