بجلی کے بل میں مسلسل اضافہ ہونے سے بجلی کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، جس نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ اگر یہی رفتار رہا تو خدشہ ہے ...
بجلی کے بل میں مسلسل اضافہ ہونے سے بجلی کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، جس نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ اگر یہی رفتار رہا تو خدشہ ہے کہ بجلی کا استعمال غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگا، بجلی چوری میں دن بدن اضافہ ہوتا جائے گا جس سے محکمہ مزید نقصان میں چلا جائے گا اور بل جمع نہ کرنے جیسے سیویل نافرمانی سے ریکوری خطرناک صورتحال سے دوچار ہو جائے گیان تمام صورتحال سے عجیب افراتفری کا ماحول بنے گا،
اگر اس صورتحال کو اب سے کنٹرول نہیں کیا گیا تو بعد میں اس کو کنٹرول کرنا ناممکن ہوگا اور حکومت اور محکمے کو اربوں، کھربوں روپے کا نقصان ہونے کے ساتھ بدعنوانی، منافرت، کنڈا کلچر اور سیویل نافرمانی جیسی برائیاں بھی جنم لے گی۔
حکومت وقت ہوش کے ناخن لیں اور اپنی پالیسیوں پر نظرثانی فرمائے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے ساتھ تمام ٹیکس کا خاتمہ کر کے عوام کو مناسب بل جمع کرنے پر مطمئن اور بجلی چوری روکنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں۔