ساہیوال (روزنامہ نورنظر عرفان قاضی سے) ذرائع کے مطابق ساہیوال تھانہ ہڑپہ اور تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں ڈکیتی کی دو الگ الگ وارداتیں ہوئی...
ساہیوال (روزنامہ نورنظر عرفان قاضی سے) ذرائع کے مطابق ساہیوال تھانہ ہڑپہ اور تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں ڈکیتی کی دو الگ الگ وارداتیں ہوئی ہیں۔ تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود سے 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 10 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ جبکہ تھانہ ہڑپہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی۔ مقامی تھانہ جات کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق خفیہ ادارے سپیشل برانچ کے کچھ اہلکاروں کا جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے یہ ان سے گھریلو ذاتی استعمال کی مختلف چیزیں اور نقدی لیتے ہیں اسی وجہ سے کرائم کنٹرول نہیں ہو رہا یہ اہلکاران مقامی ایس ایچ اوز کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔