چیچہ وطنی(روزنامہ نورنظر تصور عباس سے) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او زمان وٹو کی تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں تعیناتی کے بعد تھانہ سٹی کے اہلکارو...
چیچہ وطنی(روزنامہ نورنظر تصور عباس سے) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او زمان وٹو کی تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں تعیناتی کے بعد تھانہ سٹی کے اہلکاروں اللّٰہ یار خان وغیرہ نے تھانہ صدر کی حدود میں نہر لوئر باری دوآب (بڑی نہر کے پل) پر دن دیہاڑے ناکہ لگا کر گزرنے والے سائلین سے 500 فی موٹر سائیکل نذرانہ وصول کرنا شروع کردیا۔ جب ایک سنئیر صحافی کو روک کر نذرانے کا مطالبہ کیا تو اس کے تعارف کروانے پر معافیاں مانگنا شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق ایک وکیل صاحب کو روک کر پہلے موٹر سائیکل کے کاغذات اور بعد ازاں کماؤ پتروں نے پیسوں کا مطالبہ کیا تو وکیل صاحب کا وزٹنگ کارڈ دیکھنے کے بعد بھائی بھائی کہہ کر جان چھڑوائی۔ غیر قانونی طور پر تھانہ صدر کی حدود میں ناکہ لگا کر مہنگائی میں پسے غریب شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے والے اہلکاروں کے خلاف عوامی و سماجی حلقوں نے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔