Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

مقبوضہ کشمیر میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق

مقبوضہ کشمیر: مقبوضہ کشمیرمیں ایک روز قبل فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد اسی مقام پر ہونے والے بم دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ عالم...




مقبوضہ کشمیر: مقبوضہ کشمیرمیں ایک روز قبل فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد اسی مقام پر ہونے والے بم دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے گاؤں ڈاھنگری میں دھماکے سے دو بچوں کی ہلاکت ہوئی۔



دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کے اسی علاقے میں اتوار کی شب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق اتوار کی شب  ڈاھنگری میں ملزمان کی طرف سے تین گھروں  پربلا جواز فائرنگ کی گئی۔

واضح رہےکے مقبوضہ کشمیر کا یہ علاقہ ہندو آبادی پر مشتمل ہے، گذشتہ دو دنوں کے درمیان  مرنے والے تمام افراد  کا تعلق بھی اسی مذہب سے ہے۔


دوسری جانب شہریوں کی ہلاکت پر ڈاھنگری میں حکومت مخالف احتجاج میں ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔