Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

بحرین اور دبئی سے آنے والے مسافروں سے 70 تولے سونے کی اینٹیں برآمد

    پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 تولے سونے کی اینٹیں برا...

  


 پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 تولے سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بحرین اور دبئی سے باچا خان ایئرپورٹ پہنچنے والے دو مسافروں کے سامان کی جب کسٹم حکام نے تلاشی لی تو اُن کے قبضے سے دس، دس تولے سونے کی 7 اینٹیں برآمد ہوئیں۔



کسٹم حکام کے مطابق بحرین سے آنے والے مسافر کی شناخت محمد خان سکنہ لوئر دیر سے ہوئی، جس کے قبضے سے چار سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں جبکہ دبئی سے آنے والے مسافر علی ظفر سکنہ بانڈہ صوابی کے سامان سے تین 10، 10 تولے سونے اینٹیں برآمد ہوئیں۔

حکام نے مجموعی طور پر 70 تولے سونے کی اینٹیں ضبط کر کے دونوں مسافروں کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔


کسٹم حکام کے مطابق مسافروں نے سونے کو چاکلیٹ کی پیکنگ میں اسمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔