Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا چرچ پرحملہ اور توڑ پھوڑ

   نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے چرچ پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں کے ہجوم نے ریاست چھتیس...

  


نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے چرچ پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں کے ہجوم نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر نارائن پورمیں چرچ پر حملہ کردیا۔ ڈنڈا بردار انتہاپسندوں نے چرچ میں توڑپھوڑ کی اور نقصان پہنچایا۔ہندو انتہاپسندوں نے چرچ میں موجود لوگوں ، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ہجوم تشدد اور توڑپھوڑ کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔



سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انتہاپسندوں کو توڑ پھوڑ کرتے اور پولیس اہلکاروں پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چرچ پرحملہ کرنے والوں میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔