Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

اہم خبریں

latest

اسرائیل نے ایران کے خلاف عالمی محاذ بنانے کی دھمکی دے دی

   مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے کہا کہ ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنائیں گے۔ اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن نے بیان میں دھمکی...

  


مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے کہا کہ ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنائیں گے۔


اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن نے بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو فوجی جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے عالمی محاذ بنائیں گے۔ اسرائیل اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے پر بھی کام کرے گا۔



اسرائیلی وزیرخارجہ دعویٰ کیا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون تیار کررہا ہے ۔ ایران کی فنانسنگ سرگرمیاں دنیا میں دہشتگردی کا باعث بن رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔